لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم پاک بھارت میچ کیلئے دبئی میں موجود ہے، جہاں اظہر محمود کو اپنے بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں، آئندہ ایک دو روز میں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
3f01ed1c4016d436711cc475ee2b492e
واضح رہے کہ اظہر محمود کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیپمیئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی اور اظہر محمود پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے علاوہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے بھی باؤلنگ کوچ ہیں ۔