پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کا تیل ادھار لینے کا امکان

 پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کا تیل ادھار لینے کا امکان

ریاض : پاکستان کا سعودی عرب  اور متحدہ عرب امارات سے تیل ادھار لینے کا امکان ہے

 تفصیلات  کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد معاشی معاملات پر بات کرے گا جبکہ پاکستانی وفد پرامید ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کی سہولت مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب نے ادھار تیل فراہم کر دیا تو پھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی یہ سہولت مل سکتی ہے جہاں سے پاکستان سالانہ 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کرتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی کر لی ہے۔