سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری کا اعلان کر دیا

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

جدہ : سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری کا اعلان کر دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے پاکستانی زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جا سکیں گے ۔

زائرین کو یہ سہولت تیس روزہ ویزے پر دی گئی ہے جس کے تحت انہیں پندرہ دن مکہ اور پندرہ دن مدینہ میں گزارنے ہوں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالعزیز نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں دنیا بھر سے ایک ہزار زائد عمرہ زائرین کی آمد ہوتی ہے اور گزشتہ چار روز میں عمرے کے 25 ہزار ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

عبدالعزیز وزان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سال عازمین عمرہ کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ جائے گی اور عمرہ سیزن شوال المکرم کے اختتام تک جاری رہے گا ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد ستر لاکھ سے زائد تھی۔