وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض : وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، پہلا مرحلہ مدینہ منورہ میں مکمل کریں گے ، سعودی عرب پہنچنے پر فیصل بن سلمان نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، فواد چودھری اور مشیر عبدالرزاق دائود پاکستانی وفد میں شامل ہیں ، اس موقع پر پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق ، سعودی حکام ، قونصلیٹ افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے اور نماز مغرب ادا کریں گے ، واضح رہے کہ یہ وزیراعطم عمران خان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے جبکہ وزیراعظم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔