پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی
کیپشن: image by facebook

کراچی: پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی، کراچی سے لاہور، اسلام آباد کی پروازوں کو ایندھن فراہم نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 7 دن میں پی ایس او کو ادائیگی نہ کرنے پر پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔

ذرائع پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کو جزوی طور پر ایندھن کی فراہمی روکی گئی ہے، واجبات ادا نہ کیے گئے تو دوسری جگہوں پر بھی فیول کی فراہمی بند کردیں گے۔

پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کے واجبات 17 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں، پی آئی اے نے 6 دن سے روزانہ کی بنیاد پر واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کی جاچکی ہے جسے مذاکرات کے بعد بحال کردیا گیا تھا۔