پاکستانی اور چینی افواج کا مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستانی اور چینی افواج کا مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: آرمی چیف نے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں باہمی اورپیشہ وارانہ دل چسپی کےامور پر گفتگو ہوئی.

اس موقع پر جنرل ژینگ نے کہا کہ پاکستان، پاک فوج کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے.

جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ دونوں افواج مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھارہی ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے چین کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں چین میں متعین پاکستانی سفیربھی موجود تھے.

یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے  گذشتہ روز پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی ، آرمی چیف اور پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو کی ملاقات میں سی پیک سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر  تبادلۂ خیال کیا گیا۔