عالمی برادری بھارت کے آزاد کشمیر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

عالمی برادری بھارت کے آزاد کشمیر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیان کا نوٹس لیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی بیان کی جتنی تردید کی جائے کم ہے اور پاکستان اسے مکمل مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں پر دس لاکھ فوج مسلط ہے اور بھارت اپنے بیانات سے عالمی دنیا کی توجہ مظالم سے نہیں ہٹا سکتا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور واحد ملک ہے جس میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 70 سال سے جاری بھارتی مظالم بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کی نفی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بیان دیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ کر لیں گے وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔