اداکاری کا شوق پاکستان لے کر آیا، اشنا شاہ

اداکاری کا شوق پاکستان لے کر آیا، اشنا شاہ

اسلام آباد:اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ اداکاری کا شوق انہیں پاکستان لے کر آیا ہے۔

اشنا شاہ کا کہناتھا کہ وہ کینیڈا سے پاکستان صرف اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لئے آئی ہیں ، جو صرف پاکستان میں ہی پورا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کبھی بھی منفی کردار کرنے سے ڈر نہیں لگا ہے اور وہ ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ ڈرامہ ”بے وفا“ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔