خلع کا دعویٰ فاطمہ سہیل کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، محسن عباس کا جواب دعویٰ

خلع کا دعویٰ فاطمہ سہیل کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، محسن عباس کا جواب دعویٰ

اسلام آباد : فیملی کورٹ لاہور نے خلع کی درخواست پر فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس کو مصالحت کے لئے 26 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے گلوکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔گلوکار و اداکار محسن عباس نے فاطمہ سہیل کی طرف سے دائر کئے گئے خلع کے دعویٰ میں اپنا جواب جمع کروایا۔

محسن نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔انہوں نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر اور خلع کے دعوی کا موقف ایک ہی ہے۔ اداکار کے مطابق خلع کا دعویٰ فاطمہ سہیل کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور وہ انہیں شوبز میں بدنام کرنا چاہتی ہیں۔

محسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کو شادی کے پہلے دن سے خرچہ دے رہے ہیں، علیحدگی کے دنوں میں بھی آن لائن رقم ٹرانسفر کی جس کی رسیدیں موجود ہیں۔ عدالت نے فریقین کو 26 ستمر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔