آج موسم گرم اور خشک رہے گا

آج موسم گرم اور خشک رہے گا
image by facebook

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا , محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں بدستور گرم رہیگا۔


کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے کہ اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب  اورصوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ، سرگودھا  ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے  زیادہ بارش پنجاب: منگلہ 11، جہلم 10، سرگودھا 09 ،اسلام آباد (سیدپور 02، بوکرہ ، زیروپوائینٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 01)، کشمیر: راولاکوٹ  06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، تربت ،دادو 42 اور ڈی آئی خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔