حکومت نے اپوزیشن کو گرفتار کر کے ان کی آواز بند کی, مریم اورنگزیب

 حکومت نے اپوزیشن کو گرفتار کر کے ان کی آواز بند کی, مریم اورنگزیب
Image Source: File Photo

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، حکومت نے اپوزیشن کو گرفتار کر کے ان کی آواز بند کی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کارکردگی صفر ہے، ،ملک میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔

 

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کو گرفتار کر کے آوازدبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حکومت مہنگائی پر 22 کروڑ عوام کی آواز کیسے دبائیں گے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  لوگ ڈینگی سے متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو پروا نہیں۔