پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی: نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے۔ خورشیدشاہ  کی  گرفتاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عمل میں آئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، خورشید شاہ کیخلاف ابتدائی تحقیقات میں تمام الزامات ثابت ہوئے، اب گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ نیب راولپنڈی اور سکھر کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرکے خورشید شاہ کو گرفتار کیا۔

 

یاد رہے کہ چند ماہ قبل چیئرمین نیب نے خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ خورشید شاہ کیخلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔