وزیراعظم قائمہ کمیٹیوں میں وزرا ء،سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہم

وزیراعظم قائمہ کمیٹیوں میں وزرا ء،سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہم
کیپشن: Image Source : IK Facebook

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں میں وزرا اور سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا مرکزی کردار ہے، میرے علم میں لایا گیا ہے کہ وزرا قائمہ کمیٹیوں میں نہیں جاتے، وزرا اوروزارت کے اعلی حکام قائمہ کمیٹیوں میں شرکت یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی عدم موجودگی میں اہم قانون سازی متاثر ہوتی ہے، نظام کو بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ اور اسکی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے سامنے وزرا کی غیر حاضری کا معاملہ اٹھایا تھا۔