پاکستان نے مودی کے طیارے کا رُخ موڑ دیا ،بڑی خبر

پاکستان نے مودی کے طیارے کا رُخ موڑ دیا ،بڑی خبر
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :پاکستان حکومت نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کر دیا ،اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بعد مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت کی طرف سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر اب پاکستانی ردعمل سامنے آگیا جس میں شاہ محمود قریشی نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنی فضائی حدود مودی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔