ڈالر اور سونا سستا ہو گیا

ڈالر اور سونا سستا ہو گیا

کراچی :انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر3پیسے سستا ہوگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے گھٹ کر156.27روپے اور قیمت فروخت156.40روپے سے گھٹ کر156.37روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے171.20روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت173.20روپے سے بڑھ کر173.60روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے192.50روپے سے بڑھ کر194روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی ۔


مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150روپے سستا ہوگیا


کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونا 150روپے سستا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرز ایسوسی ایشن مطابق گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے1502ڈالر فی اونس ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 150روپے کی کمی سے 87100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت129روپے کی کمی سے74674روپے ہوگئی ۔