کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ،سر ی لنکا سیریز کیلئےانتہائی سستی ٹکٹیں

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ،سر ی لنکا سیریز کیلئےانتہائی سستی ٹکٹیں

لاہور:سری لنکا سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ (جمعہ ) سے شروع ہو گی جبکہ 21 ستمبر سے کورئیر سروس ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں ٹکٹیں دستیاب ہوں گی ۔

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں طے کر دی گئی ہیں ۔کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ۔کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے ،آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے ۔

قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے ،حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا ۔عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے ،عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا۔شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔