بلاول بھٹو کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ نیب کا کالا قانون سیاسی انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔

 

بلاول  نے کہا کہ ہم نے حکومت اور ان کے سہولت کاروں کو ڈیڈ لائن دے رہا ہوں، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی مسائل کو سامنے رکھ کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

 

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیب آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے۔ جس نے فریال تالپور کو بھی غیر آئینی طریقے سے گرفتار کیا۔ اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے کٹھ پتلی وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمران خان کو ہمیں آپس میں لڑانے کے بجائے ہمیں ایک بن کر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا چاہیے تھا۔