سابق امریکی ماڈل ایمی ڈوریس کا بھی ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام

سابق امریکی ماڈل ایمی ڈوریس کا بھی ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام

واشنگٹن:صدر بننے کے چار برس بعد بھی جنسی ہراسانی کے الزامات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔ سابق ماڈل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں 1997 میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق ماڈل ایمی ڈوریس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ایسے وقت لگایا جب ان کے دوسری بار صدارت کے الیکشن میں صرف دوماہ رہ گئے ہیں۔ایمی ڈوریس نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ 1997 میں نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنے کمرے میں جنسی ہراساں کیا۔

ڈوریس کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 24 برس کی تھی، صدر ٹرمپ کے وکیل نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے بھی ایک درجن سے زائد خواتین کی جانب سے ایسے الزامات کا سامنا رہا ہے، جن میں جنسی زیادتی کے الزامات بھی شامل ہیں۔