نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری  لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری  لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول

لندن: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے وصول کر لیے ۔ ہائی کمیشن کاعملہ وارنٹ نواز شریف کو پہنچائے گا۔

دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا   ۔گذشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ سیکرٹری خارجہ کو ارسال کیے گئے تھے۔

 وارنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کئے گئے تھے۔عدالت نے کہا تھا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ سابق وزیراعظم کے  وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کیے تھے۔