کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 9افراد جاں بحق ،752نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 9افراد جاں بحق ،752نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید9 افراد جاں بحق ہو گئے ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار408ہوگئی ،752نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد3 لاکھ4 ہزار 386 ہوگئی ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید9 افراد جاں بحق ہو گئے ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار408ہوگئی، کورونا کے 752نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد3 لاکھ4 ہزار 386 ہوگئی،کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے2 لاکھ91ہزار683 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار295 رہ گئی،579 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار125 ہوگئی۔ پنجاب 98ہزار142، خیبرپختونخوا میں37ہزار242، بلوچستان میں 13 ہزار991، اسلام آباد میں 16ہزار33، آزاد جموں و کشمیر میں 2ہزار472اور گلگت میں 3ہزار381کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار225اور سندھ میں 2ہزار 455اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں80اور آزاد کشمیر میں66ہو گئی ۔

پاکستان کے 735ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ملک میں 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔