ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے مزید 13 تعلیمی ادارے بند

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے مزید 13 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد :کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے، حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث سیل تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

این سی او  سی کے مطابق بند کیے گئے سکول کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے، سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں سے 10 خیبرپختونخوا اور 3 سندھ کے ہیں۔ کورونا سے بچا ئوکے حفاظتی انتظامات پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

سکول میں بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے کی شکایات پر صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے دورے جاری ہیں، سعید غنی نے ایگرو ٹیکنیکل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول نیو کراچی کا دورہ کیا۔