کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا، پنجاب میں 32 بچے کورونا کا شکار

کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا، پنجاب میں 32 بچے کورونا کا شکار
کیپشن: متاثرہ بچوں کے گھر والوں کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ پنجاب بھر میں پہلے 3 روز میں 32 بچوں، دو ملازمین سمیت 34 افراد کورونا کا شکار ہو گئے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گوجرانوالہ میں 24 طلبہ، ننکانہ صاحب میں 7 بچے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بھکر میں ایک بچہ، ایک سکول ملازم اور لودھراں میں ایک سکول ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول شاہ کوٹ اور گریژن سکول ننکانہ صاحب کو بند کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں مختلف سکولوں میں بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ لاہوراب تک 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔ 13796 نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لاہور دو سے زائد بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سکول کو 5 دن کے لیے بند کر دیا جائے گا۔متاثرہ بچوں کے گھر والوں کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگر حالات ایسے رہتے ہیں تو دوسرے مرحلہ میں شیڈول کے مطابق ہی تعلیمی ادارے کھولیں گے تعلیمی ادارے کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی 22 ستمبر کو این سی او سی کا اجلاس ہو گا 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں سے کو لگانے کی اجازت ہے۔ 

دوسری طرف سکولز سٹاف میں کورونا کیسز کے بعد محکمہ رپورٹ کی متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا۔ دو سکول اور دو کلاس رومز کو 5 دنوں کے لئے بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور ماڈل سکول فار بوائز 3 رنگ روڈ بھی شامل ہے۔ متاثرہ سکول میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پشاور کینٹ شامل، ٹانک میں گورنمنٹ مڈل سکول نورنگ میں ایک کلاس روم بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مالاکنڈ میں ڈیفوڈل سکول میں ایک کلاس روم بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دیر بالا میں براول پبلک سکول سے بھی دو کیس سامنے آئے ہیں۔

متاثرہ افراد کو پہلے ہی سے گھروں میں قرنطین کیا گیا یے، 15 ستمبر کو 14 اضلاع کے سکولوں سے1236 نمونے حاصل کئے،13 اساتذہ میں کورونا مثبت اور 623 کا ٹیسٹ منفی آیا ،،600 نمونوں کا رزلٹ ابھی نہیں آیا،اب تک حاصل کردہ نمونوں میں مثبت شرح 2.04 فیصد ہے۔

پشاور،سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان میں نمونےلینے کا ہدف حاصل نہیں کیا گیا، چترال بالا،ڈی آئی خان،کوہستان بالا ،باجوڑ میں بھی ہدف حاصل نہیں کیا گیا،بٹگرام اور بونیر میں نمونے لینے کا ہدف حاصل نہیں کیا گیا، کوہستان پایان، چترال اور بنوں میں ہدف سے زیادہ نمونے لئے گئے، ٹیسٹ کےمزید رزلٹ اگلے 24 گھنٹوں میں آئیں گے۔

مزید برآں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث سیل تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہو گئی۔

این سی او کے مطابق بند کیے گئے سکول کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے، سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں سے 10 خیبرپختونخوا اور 3 سندھ کے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 142، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 125، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 242، بلوچستان میں 13 ہزار 991، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381، اسلام آباد میں 16 ہزار 33 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 90 ہزار 660 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 865 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 579 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔