نواز شریف نے بلاول بھٹو کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

نواز شریف نے بلاول بھٹو کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
کیپشن: پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ دو نکاتی ایجنڈا ہو گا جس میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ بلاول بھٹو کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کے دعوت نامے پہنچا دئے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس ٹیلیفونک رابطے کے دوران ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور انہیں اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ آئندہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کرے گی اور یہ کانفرنس 20 ستمبر کو ہو گی۔

533910632567b227f5708e9b060c462c

 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں۔