وفاقی حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے اعلان کردہ شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے اعلان کردہ شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا لیکن سعید غنی پہلے مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا، شفقت محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ اپنی ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا، 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھاہوتا، طے ہوا تھا کہ 22ستمبر کو جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ 23 تاریخ کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز شروع کردیں گے، ایک ہفتے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے ہیں لیکن سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوسرے مرحلے میں چھوٹی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔