پاکستان میں کورونا سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے

Pakistan, coronavirus, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار ، 135 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار ، 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد رہی ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار ، 512 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ، 12 لاکھ ، 21 ہزار ، 261 تک جا پہنچی جبکہ 5 ہزار ، 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔