نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین کا نقصان ہوا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ چند روز میں نقصان کا درست تخمینہ لگائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت بھی دیدی ہے۔ یہ طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بڑھے گا۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر بروز جمعہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کر دی گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے یوں اچانک دورہ منسوخ کئے جانے کے پاکستان کے سابق کرکٹرز، حکومتی عہدیداروں، مختلف سیاسی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔