فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا

France, ambassadors, United States, Australia, Indo pacific region

پیرس: آسٹریلیا سے امریکا اور برطانیہ کا 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ ہونے پر فرانس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق انڈو پیسیفک معاہدے کے باعث فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان 2016 میں ہونے والا معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے تحت فرانس نے آسٹریلیا کو آبدوزیں فراہم کرنی تھیں ۔ یہ معاہدہ تقریبا 40 ارب ڈالر کا بنتا تھا جس سے فرانس کو نقصان ہوگا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس آسٹریلیا کے ساتھ بحری آبدوز کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تھا ۔

انڈو پیسیفک معاہدے کے رد عمل میں اپنے بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے یہ معاہدہ کرکے ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے ۔ فرانس نے اتحادیوں پر بحری آبدوز کے معاہدے میں دھوکے دہی کا الزام عائد کیا ۔

ادھر ، امریکا نے فرانس کی جانب سے سفیر کو واپس بلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے ۔

انڈو پیسیفک معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں مدد فراہم کریں گے ۔