گلوکارہ نیہا ککڑ کی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

گلوکارہ نیہا ککڑ کی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی : بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تصویر دیکھ نیہا کے شوہر گلوکار روہن پریت کو پوچھنا پڑگیا کہ کیا یہ واقعی تم ہو ۔ 

بھارتی میڈیا کے  مطابق گلوکارہ نیہا ککڑ سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں ۔ نیہا اور پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ  سے شادی کے بعد سے اب تک  مختلف انداز میں اپنے مداحوں کے لئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ 

نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد اب تک دیکھ کر سراہ چکے ہیں ۔ 

یاد رہے کہ نیہا ککڑ کا نیا گانا کانٹا لگا  ریلیز ہوا ہے جس  کی پروموشن کے لئے وہ  بگ باس  بھی گئی تھیں ۔ اب نیہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت بولڈلک دے رہی ہیں ۔ نیہا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

  نیہا نے کی اس تصویر پر  مداح  خوب کمیںٹس  دے رہے ہیں ۔

تصویر اتنی وائرل ہوئی کہ  نیہا کے شوہر  روہن پریت سنگھ نے  کھلے عام نیہا سے پوچھ ڈالا کیا یہ سچ میں تم ہو۔