جامع افغان حکومت پورے خطے کیلئے سود مند ہے:وزیر اعظم عمران خان

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,PMIK,Imran Khan,

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں جامع حکومت کیلئے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں شامل مختلف دھڑوں سے با ت چیت شروع کر دی گئی ہے چاہتے ہیں کہ افغانستان میں پر امن حکومت بنے کیونکہ جامع افغان حکومت پورے خطے کیلئے سود مند ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا مشاورت کے بعد جامع حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات کا آغازکردیا گیا ہے ،ان مذاکرات میں تاجک ، ازبک اور ہزارہ برادری کو بھی حکومت میں شامل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے ،چاہتے ہیں تمام برادری کو مساوی حقوق ملیں ،انہوں نے کہا دوشنبے میں  افغانستان کے ہمسایہ  ممالک کی قیادت سے طویل مشاورت  کی،کیونکہ جامع افغان حکومت پورے خطے کیلئے سود مند ہے ۔

cef880b1f9e26943b0d885b6b830ef0a

وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے طویل مشاورت کے بعد جامع حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات کا آغازکردیا تاکہ افغان حکومت میں تاجک ، ازبک اور ہزارہ برادری کو بھی شامل کیا جائے ،وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا دوشنبے میں  افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی قیادت سے میٹنگز اور  تاجکستان کے صدر کے ساتھ طویل مشاورت  کی ،چالیس سال کے تنازعے کے بعد یہ شمولیت امن اور مستحکم افغانستان کو یقینی بنائے گی، جو نہ صرف افغانستان کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کیلئے سود مند ہے ۔

ecb5990bc2dfb6019c95c849061b94d2

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماوں اور تاجکستان کے صدر سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی ،افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔