پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسٹریلیا کا مزید مالی امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسٹریلیا کا مزید مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، آسٹریلیا کا مزید مالی امداد کا اعلان ، آسٹریلیا پاکستان کو 3 ملین ڈالر کی فوری انسانی امداد فراہم کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اضافی مدد سے آسٹریلیا کی مجموعی امداد 5 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔ اضافی امداد کا اعلان آسٹریلیا کی وزیر عالمی ترقی پیٹ کونرے نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی مدد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔

آسٹریلوی وزیر پیٹ کونرے نے مزید کہا کہ امداد سے خوراک اور دیگر ضروریات پوری کی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی پاکستان کے ایک تہائی حصے پر پھیلا ہوا ہے ۔ متاثرہ علاقوں سے پانی کم ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں

اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن نے کہا کہ سیلاب سے 17 ملین مکانات اور ایک تہائی کپاس کی فصل تباہ ہوچکی ہے ۔ تباہ کن سیلاب نے 33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام آسٹریلیا کی سیلاب متاثرین سے یکجہتی کو سراہتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں