پرویز الہٰی جیسا عملی سیاستدان نہیں دیکھا، کابینہ ان کا بھرپور ساتھ دے: چیئرمین پی ٹی آئی

پرویز الہٰی جیسا عملی سیاستدان نہیں دیکھا، کابینہ ان کا بھرپور ساتھ دے: چیئرمین پی ٹی آئی
سورس: PTI

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ کہا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ کی ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔عمران خان کا کہنا تھا پرویز الہٰی  جیسا عملی سیاستدان نہیں دیکھا ۔ ہم نے ان کابھرپور ساتھ دینا ہے۔ پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے، عوام ہمارے ساتھ ہے ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ملک کی ضرورت ہیں،انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے۔ پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں