چکوال:تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار شہریار اعوان نے میدان مار لیا

چکوال:تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار شہریار اعوان نے میدان مار لیا

چکوال: تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23کے ضمنی انتخاب کا مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار شہریار اعوان نے میدان مار لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 23 کے مکمل 198 پولنگ سٹیشنز میں گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار شہریار اعوان نے 72 ہزار 71 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر)سلطان سرخرو نے 49 ہزار910 ووٹ حاصل کیے ہیں اور و ہ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی سمیت8امیدوار نے حصہ لیا تاہم کانٹے کا مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان دیکھنے میں آیا۔واضح رہے کہ نشست ایم پی اے ظہور انور کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہ میں مجموعی پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 198ہے جن میں168 مشترکہ جبکہ خواتین کے لیے15 الگ پولنگ سٹیشن بھی قائم کیے گئے تھے۔حلقے کے کل امیدوار 8 ہیں جن میں سے اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے.