عمان میں موبائل فون چارجز میں کمی ، غیر ملکی اپنے ممالک میں انتہائی سستی کال کر سکیں گے

عمان میں موبائل فون چارجز میں کمی ، غیر ملکی اپنے ممالک میں انتہائی سستی کال کر سکیں گے

مسقط:عمان میں ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) نے موبائل فون چارجزمیں کمی کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق یکم اپریل سے کیا جاچکا ہے۔ٹائمز آف عمان کے مطابق جب کہ موبائل ڈیٹا فی میگا بائیٹ اب327 بیسہ کردیا گیا ہے جو کہ پہلے500بیسہ تھا ۔ 

جب کہ فون کال ریسیو کرنے پر108بیسہ لاگو ہوں گے جو کہ پہلے135بیسہ تھے۔جب کہ دوسری خلیجی ریاستوں میں کی جانے والی کالزکی قیمت فی منٹ کے حساب سے238 بیسہ کردی گئی ہے جوکہ پہلے246بیسہ تھی۔

ساتھ ہی ساتھ موبائل چارجز میں کمی دیگر خلیجی ریاستوں سے مواصلات اور رابطوں میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے کی گئی ہے.