دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات، بھارتی وزیر اعظم نریندمودی ایک بھی ووٹ حاصل نہ کر سکے

نیویارک:امریکی ٹائم میگزین ریڈرز پول نے دنیا کی بااثر شخصیات جاننے کے لیے سروے کیا گیا جس سروے کے مطابق دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔

سروے کے مطابق فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے، مکمل فہرست کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا۔ ان کے علاوہ بھارتی نڑاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ہایو، وائٹ ہاوس کے سیکریٹری شان اور ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدرکو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔
ٹائم میگزین کے مطابق سروے میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، پوپ فرانسس، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زکربرگ کو3 فیصد ووٹ شیئر ملا۔ میگزین نے آن لائن اپنے قارئین سے دنیا بھر کی معروف اور بااثر شخصیات کو لیکرکر سروے گیا۔یاد رہے ٹائم میگزین ہر سال دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات کا تعین کیا جاتا ہے۔