جلال پور بھٹیاں مسلم لیگ ن کے رہنما سیٹھ محمد عبداللہ فاروق حرکت قلب بند ھونے سے انتقال کر گئے

جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں): مسلم لیگ ن کے رہنما سیٹھ محمد عبداللہ فاروق حرکت قلب بند ھونے سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  محمد عبداللہ فاروق  جلالپور بھٹیاں کی ہر دل عزیز شخصیت سیٹھ فضل الہی کے فرزند تھے ۔ سیٹھ فضل الہی نے بھی جلالپور بھٹیاں کی تعمیر ترقی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

والد کی اس خوبی کو آگے لے جاتے ہوئے سیٹھ   محمد عبداللہ فاروق  نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ۔ سیٹھ محمد عبداللہ فاروق شریف النفس انسان تھے ۔

ان کی اچانک ناگہانی موت پر شہر کے تمام افراد نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے ۔