مہذب معاشرے کے لیے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے :شہزاد رائے

مہذب معاشرے کے لیے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے :شہزاد رائے

لاہور: معروف گلوکار شہزاد رائےسماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ان کے کاموں میں خاص طور پر تعلیم پر کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ مہذب معاشرے کے لیے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے جن ممالک میں تعلیم کی شرح سب سے زیادہ رہی ان اقوام نے دنیا میں اسی رفتار سے ترقی بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قیام سے پاکستان سے قبل سر سید احمد خان نے بھی اس بات کو محسوس کر لیا تھا کہ مسلمانوں کو آگے بڑھنے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اور اسی لیے انھوں نے اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیاں بنائیں۔
شہزاد رائے نے کہا کہ میں تعلیمی محاذ پر جہاد کر رہا ہوں اور میری تمام تر توانائیاں اور وسائل صرف ملک کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ملک کا کارآمد شہری بنانا بھی ہے اور بچوں کی تعلیم کے لیے جس مہم کا آغاز میں نے شروع کیا تھا تامرگ وہ جاری رہے گا۔