پانامہ کیس کی ٹینشن یا لوڈشیڈنگ پرعوام کے بڑھتے ہوئے احتجاج کا اثر
اسلام آباد: پانامہ کیس کے فیصلےسے پہلےحکومت نے بھکھی پاورپراجیکٹ کے ہنگامی افتتاح کا فیصلہ کر لیا۔ آج وزیراعظم بھکھی پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزراء کو ساری مصروفیات چھوڑ کرافتتاحی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔یاد رہے کہ حکومت نے وقت سے پہلے ہی بھکھی پاورپلانٹ کے ہنگامی افتتاح کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی اور وفاقی وزراء کو تمام کام چھوڑ کر سائٹ پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی قصور میں گندم کٹائی مہم منسوخ کر کے بھکھی کا رخ کر لیا۔
وزیراعظم نواشریف پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے،ابتدائی طورپربھکھی پاورپراجیکٹ سے700میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کوفراہم کی جائے گی۔ دور وز پہلے بھکھی پاور پلانٹ کو‘‘ٹرائل رن’’ کے دوران ہی نیشنل گرڈ سے منسلک تو کر دیا گیالیکن اس دوران ٹربائن اڑ گئی اور پورا پلانٹ بھی ٹرپ کر گیا۔