ملک بھر میں فسادیوں کا تعاقب جاری، 36 مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں فسادیوں کا تعاقب جاری، 36 مشتبہ افراد گرفتار

گھوٹکی: خیبر تا کراچی فسادیوں کا تعاقب جاری ہے۔ گھوٹکی میں پولیس کا سرچ آپریشن دس خطرناک اشتہاریوں سمیت پندرہ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

دنیا پور میں پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کا بستی اسماعیل پور میں چھاپہ مار اور گھر گھر تلاشی لی جبکہ 55 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور چار مشتبہ افراد کو دھر لیا۔

خیرپور ناتھن شاہ میں کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس نے خطرناک ڈاکوﺅں سمیت سات ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ میرپور ماتھیلو کے مختلف علاقوں سے بھی دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں