امریکی بحری بیٹرہ شمالی کوریا سے دور چلا گیا

امریکی بحری بیٹرہ شمالی کوریا سے دور چلا گیا

واشنگٹن :امریکی کمانڈ نے کہا ہے کہ ان کا سٹرائیک گروپ اب حکم کے مطابق مغربی بحرِ ہند کی جانب سفر کر رہا ہے۔اس سے پہلے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کے سٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی پیسفک کمانڈ نے اس تعیناتی کو خطے میں تیار رہنے کی حکمت عملی قرار دیا تھا۔
شمالی کوریا نے حال ہی میں کئی جوہری تجربات کیے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ جوہری اسلحہ بنا سکتا جس میں امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سنپو سے جاپان کے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے تجربات کی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات تناو کا شکار ہیں۔
انھوں نے کہاکہ'اگر امریکہ ہمارے خلاف لاپرواہی پر مبنی اشتعال انگیزی کرتا ہے، تو ہماری انقلابی قوت فوری طور پر اس کا سنگین جواب دے گی۔ ہم بھرپور جنگ کا اور جوہری جنگ کا اپنے انداز میں جوہری حملے سے جواب دیں گے۔