پاناما کیس کا فیصلہ حق میں آیا تو یوم تشکر منایا جائے گا، تحریک انصاف

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اگر کل پاناما کیس کا فیصلہ حق میں آ گیا تو تحریک انصاف کی قیادت کل کے دن کو یوم تشکر کے طور پر منائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا اس حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ گراﺅنڈ جلسے کی تجویزبھی زیر غور ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ عمران خان کی زیر قیادت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تو اگلے الیکشن کے حوالے سے بھی اہم فیصلوں کو زیر غور لایا جائے گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں