روسی صدر کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون,ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد

روسی صدر کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون,ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد

ماسکو:روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے ترک ہم منصب کو ٹیلیفون کرکے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ادلب میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کا اعادہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر کو ٹیلیفون روسی ہم منصب نے کیا۔
ولادی میرپیوٹن نے رجب طیب اردوان کو صدارتی نظام لانے سے متعلق ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت کا ووٹ حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور ملک و قوم کیلئے رجب طیب اردوان کی کوششوں کو سراہا۔دونوں صدور پر اتفاق ہوا کہ شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے گی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائیگا۔