چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت سہولت کار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت سہولت کار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

چارسدہ: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔اخون ڈھیری بابا قبرستان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  خودکش جیکٹ ، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔  کارروائی کے دوران ایک سہولت کار بھی پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ  پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اخون ڈھیری بابا قبرستان میں سہولت کارکو گرفتارکرلیا۔ سہولت کار کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جو یقینی طور پر کسی خود کش حملہ آور کے حوالے کئے جانا  تھا اور اس نے شہر میں خود کش حملہ کرنا تھا۔

مصنف کے بارے میں