مشال قتل کیس کے حوالے سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

مردان: ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم گیٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہا ہے۔ گاڑیوں میں مشال خان کی لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے جبکہ ویڈیو میں پولیس اہلکار بھی دکھائی دے رہے ہیں جو تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے مزید دو ملزمان کو چارسدہ کے علاقے سرڈھیری سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو گزشتہ روز کی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔

مردان میں مشال قتل کیس میں نامزد 8 ملزمان کو آج دوبارہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں