پانامہ کا شور: بڑے کیس کے بڑے فیصلے سے پہلے شہر اقتدار سیاسی سرگرمیاں عروج پر

پانامہ کا شور: بڑے کیس کے بڑے فیصلے سے پہلے شہر اقتدار سیاسی سرگرمیاں عروج پر

اسلام آباد:شہراقتدار اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز  بن چکا ہےاور ہر طرف پانامہ کا شورسنائی دینے لگا ۔ حکومتی ایوانوں سے لے کر سیاست کے ٹھکانوں تک ہر جگہ پانامہ ہی کی گونج ہے۔ وزیر اعظم نے بھی قریبی ساتھیوں کے ساتھ بیٹھک سجا لی ،،پیپلزپارٹی کے بعد قاف لیگ نے بھی پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پارلیمنٹ کی راہداریوں سے لے کر حکومتی ایوانوں اور سیاست کے ٹھکانوں تک صرف پاناما کیس کا ہی تذکرہ ہونے لگا۔وزیر اعظم نوازشریف نے بھی قریبی رفقا کی بیٹھک سجالی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ وزیر اعظم کی پوزیشن کا ہر صورت دفاع کیا جائےگا ،جبکہ حکومتی موقف کےدفاع کےلیےخواجہ آصف ،طارق فضل چودھری ،مریم اورنگ زیب ،دانیال عزیز اور طلال چودھری پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ اجلا س میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم کا نام ہی پاناما میں نہیں تو فیصلہ خلاف کیسے آسکتا ہے۔ ادھر پیپلزپارٹی نے بھی پاناما فیصلے کو سیاست کا محور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے اہم رہنماؤں کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا۔مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھیں گے ۔

مصنف کے بارے میں