امریکا شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا،ریاست ہوائی میں ایمرجنسی نافذ

امریکا شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا،ریاست ہوائی میں ایمرجنسی نافذ

ٹوکیو :نائب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہم شمالی کوریا کا بحران حال کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کا ساتھ ملکر کام کر رہا ہے اور چین بھی شمالی کوریا پر اقتصادی اور سفارتی دباو میں اضافہ کر ے گا۔ دوسری طرف نائب امریکی صدر کا کہنا شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کا زبردست جواب دیا جائے گا۔
پنس منگل کے روز ٹوکیو پہنچے اور جاپان کے لیڈروں سے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے بحران پر بات چیت کی، امریکی نائب صدر کے مطابق امریکی نیوی کی ساٹھ فیصد طاقت اس ریجن میں موجود ہو گیا اور جاپان کا کردار خطے میں کافی بڑھ جائے گا۔
دوسری طرف امریکی ریاست ہوائی میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ شمالی کوریا کے متوقع میزائل حملے کے بچا جا سکے، اس سے پہلے 1980کی دہائی میں اس طرح کے منصبوے پر عمل کیا گیا تھا،ریاست ہوائی کی حکومت نے سرد جنگ کے دوران بنائے گئے بنکروں کی صفائی اور کھانے پینے کی اشیاءاور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اگر شمالی کوریا لمبے فاصلے تک مار کر نے والا میزائل سے فائر کیا جائے تو یہ امریکی ریاست ہوائی یا الاسکا کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،امریکی ریاست ہوائی شمالی کوریا کا ممکنہ نشانہ ہو سکتا ہے،یاد رہے ریاست ہوائی میں گیارہ فوجی مقامات ہیں،امریکا کی مشہور بندر گاہ پرل ہاربر بھی اس ریاست میں واقع ہے۔ اگر اس طرح کا حملہ ہوا تو تو یہ ریاست ہوائی کے لیے تباہ کن ہو گا اس لیے ایسے کسی ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے اور لوگوں کے بچاﺅ کے لیے باقاعدہ ایک جامع منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔