امریکی طیاروں نے روسی طیاروں کو روک دیا، فضائی حدود کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، امریکہ

واشنگٹن : 2 امریکی F-22 ریپٹر جنگی طیاروں نے الاسکا میں محو پرواز 2 روسی TU-95 بمبار طیاروں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیاروں کو الاسکا کے علاقے میں امریکی فضائی حدود کی طرف بڑھنے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔پینٹاگون پیسیفک فورسز کمانڈ آفس کے ترجمان میجر گیرے راس نے کہا ہے کہ روسی طیاروں کو روکنے کا واقعہ الاسکا کے جزیرے کوڈیاک سے 160 کلو میٹر دور پیش آیا ہے۔
روس نے طیاروں کے درمیان کوئی مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی امریکہ ائیر ڈیفنس کمانڈ آفس شمالی امریکہ کی فضائی حدود پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ملکی فضائی خود مختاری کی ضمانت کے لئے اور فضائی حدود کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔واضح رہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے جولائی 2015 کو بھی کیلیفورنیا کے کھلے سمندر میں امریکی فضائی حدود سے قریب آنے والے روسی جنگی طیاروں کا روکا تھا۔