آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ایران سے تعلقات میں باہمی اعتماد اور مفادات کا تسلسل جاری رہے گا کیونکہ پاکستان ایران سے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں