سورج کا جوش کم ہوا نہ گرمی کازور ٹوٹا ،محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا

سورج کا جوش کم ہوا نہ گرمی کازور ٹوٹا ،محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا

لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سورج آگ برسا تارہا۔  لاڑکانہ میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈپر جاپہنچا۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ رواں ہفتے کے آخر تک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کاامکان ہے.
لاہور میں کڑکڑاتی دھوپ نے شہریوں کاامتحان لیا، سڑکیں بھی آگ اگلتی رہیں۔اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی ،،سورج کامزاج بدستور برہم رہا ،،،شدید موسم کے باعث شہری بلبلا اٹھے ،،لاڑکانہ میں پارہ 50ڈگری پرجاپہنچا۔خیبرپختونخوا،اوربلوچستان میں بھی گرمی نے زوردکھایا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخرتک ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارشیں ہونگی جس سے گرمی کی شدت کم ہوجائےگی ،،
دوسری جانب اگلے چوبیس گھٹنے کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑے گی۔

مصنف کے بارے میں