اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد کسی بھی دہشت گرد کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے،سعودی مشیر دفاع

اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد کسی بھی دہشت گرد کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے،سعودی مشیر دفاع

ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک مشیر میجرجنرل احمد عسیری نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی اتحاد رکن ممالک میں باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیردفاع کے مشیر میجرجنرل احمد عسیری کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے مقاصد صرف عالمی دہشت گرد دولت اسلامیہ یا القاعدہ کے خلاف لڑنے تک مخصوص نہیں ہیں۔

دوسری جانب اس اتحاد کے وجود میں آتے ہی یمن میں 2015میں شروع ہونے والے تنازع کے بارے میں اس کی غیرجانب داری پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

سعودی مشیر عسیری کا کہنا ہے کہ تمام ممالک دہشت گرد گروہ کی نوعیت سے قطع نظر اپنی کوششیں رکن ممالک میں دہشت گردی کے خلاف بروئے کار لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہرملک کی اپنی مہارت ہے جو اتحاد میں کام آسکتی ہے۔