پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے شروع ہو گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے شروع ہو گا

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعہ سے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے۔ سیریز تین میچز پر مشتمل ہے۔ پہلا میچ سبینا پارک، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جیسن ہولڈر، دویندرا بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ بریتھ ویٹ، روسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈورچ، شینن گیبریل، شمرون ہیمیار، شائی ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاول اور وشال سنگھ شامل ہیں۔ کپتان جیسن ہولڈر ہوں گے۔

ادھر پاکستانی اسکواڈ میں مصباح الحق، احمد شہزاد، اظہر علی، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، سرفراز احمد، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عباس، محمد اصغر، شان مسعود، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔کپتان مصباح الحق ہوں گے۔ مصباح کے علاوہ یونس خان کی بھی یہ آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔ دونوں سینئر کھلاڑی حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔